راج گڑھ میں میلہ ختم کرایا جائے
مکرمی! راج گڑھ میں ہر سال شادی شاہ مزار نام سے مشہور میلہ گلی نمبر 80، 81میں جون سے ستمبرتک لگایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ پیدل چلنا مشکل اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر مختلف بیماریاں پھیلنے کا شدید خطرہ ہوتا ہے میلہ گھروں کے سامنے لگایا جاتا ہے۔ کسی قسم کا سکیورٹی انتظام نہیں ہے۔ گلی میں میلہ لگنے کی وجہ سے دہشت گردی کا خطرہ رہتا ہے ۔ بارہا اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا جا چکا ہے۔ لیکن کوئی اثر نہیں ہوا۔ فوری طور پر ڈی سی او احکامات فرمائیں میکہ کسی پارک میں لگایا جائے۔ (عبدالرحیم، لاہور)