افغانستان: طالبان کا غزنی پرحملہ، درجنوں افراد ہلاک،100زخمی
طالبان نے افغانستان کے شہرغزنی پر حملہ کردیا جہاں طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ طالبان حملے میں مرنیوالوں میں 14سیکیورٹی اہلکاربھی شامل ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے حملہ آور وں نے مختلف سمتوں سے داخل ہو کر شہر پر دھاوا بول دیا، طالبا ن کے حملے کے بعد کابل غزنی ہائی وے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ۔