سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے دور حکومت میں ایوان وزیر اعلی کے شاہانہ اخراجات کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی، اکاونٹنٹ جنرل پنجاب کے حکام ایوان وزیر اعلی اور ماڈل ٹاون میں کیے گئے چار ارب روپے کے اخراجات کا آڈٹ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور حکومت میں ایوان وزیر اعلیٰ کے اخراجات کا آڈٹ شروع کیا جارہا ہے۔ آڈیٹر حکام نے محکمہ خزانہ پنجاب سے ان اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ تحائف کی مد میں کروڑوں روپے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔گزشتہ پانچ سال میں ایوان وزیر اعلیٰ میں 4ارب روپے سے زائد اخراجات کیے گئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ نوے شاہراہ، ایوان وزیر اعلیٰ اور ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ پر کروڑوں روپے کے اضافی اخراجات کیے گئے تھے۔ جس پر اب آڈٹ رپورٹ مرتب کرنے کے بعد اکاو¿نٹنٹ جنرل کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔ ایوان وزیر اعلیٰ کے سابق دور حکومت میں سالانہ 25 سے20 کروڑ اضافی خرچ کیے گئے تھے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024