نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر المک کی سمری منظور، صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس تیرہ اگست کو طلب کرلیا۔ نگران وزیرِاعظم نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوائی تھی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 4 روز تک جاری رہے گا، عام انتخابات دوہزار اٹھارہ کے بعد ہونے والے پہلے اجلاس میں قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے، پھر سپیکر، ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا اور اس کے بعد قائدِ ایوان کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ نئے وزیراعظم کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو گا، نو منتخب ارکین قومی اسمبلی ووٹ کاسٹ کریں گے۔ 25 جولائی کو عام انتخابات ہوئے ، آئین کے تحت نگران حکومت کی جانب سے ہر حال میں 15 اگست تک قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلایا جانا ضروری ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024