عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات ؛ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے،عمران خان

Aug 10, 2018 | 18:32

ویب ڈیسک

 تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر اجے سباریہ اور ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے بنی گالہ میں ملاقات کی ہے اور عام انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ۔ بھارتی سفارتی وفد نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی او ر بھارتی قیادت کا تہنیتی پیغا م بھی پہنچایا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے بھارتی سفارتی وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور بھارتی حکومت کی جانب سے تہنیتی پیغام پر بھارتی قیادت اور عوام کا بھی شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اور مستقبل میں ان تعلقات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں