رواں برس کا تیسرا اور آخری جزوی سورج گرہن کل 11 اگست کو ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ دونوں جزوی سورج گرہن کی طرح تیسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر 1بجکر 2منٹ پر ہوگا جس کا اختتام 4بجکر 31منٹ پر ہوگا۔یہ سورج گرہن شمالی و مشرقی یورپ اور شمالی و مغربی ایشیا کے ممالک میں دیکھا جا سکے گا، جن میں تسمانیہ، نیوزی لینڈ، آئس لینڈ، انٹارکٹیکا، بحر اوقیانوس اور بحرہند شامل ہیں۔واضح رہے کہ رواں برس کا پہلا جزوی سورج گرہن 16 فروری جبکہ دوسرا 13 جولائی کو دیکھا گیا تھا۔ سورج کو گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند، سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے اور اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024