بڑھتی ہوئی بیرونی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر 17ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ، بیرونی ادائیگیوں میں اضافے اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے، نجی ٹی وی کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7کروڑ 40لاکھ ڈالر کمی سے 17ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔سٹیٹ بینک کے ذخائر 1کروڑ 90لاکھ ڈالر اضافے سے 10ارب 36کروڑ ڈالر جبکہ بینکوں کے ذخائر 6ارب 36کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔معشی تجزیہ کاروں کے مطابق برآمدات ، ترسیلات زر میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے اور بیرونی سرمایہ کاری توقعات سے کم ہونے کے باعث ادائیگیوں کا توازن بگڑ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں مستقل کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024