لاہور ہائیکورٹ: رانا ثنا کی سکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کا حکم

Aug 10, 2018 | 11:38

ویب ڈیسک

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما راناثنااللہ کی سیکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم دیتے ہوئے آئی جی،چیف سیکرٹری اوردیگرفریقین کوآئندہ ہفتے کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔جمعہ کو مسلم لیگ (ن)کے رہنما راناثنااللہ سے سیکیورٹی واپس لینے کیخلاف کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ جسٹس شمس محمودمرزا نے رانا ثنااللہ کی درخواست پرسماعت کی۔اس موقع پر درخواست گزارکی جانب سے موقف اپنایاگیا کہ انتخابات اوراس کے بعدسے مختلف مکاتب فکرکے لوگوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں اور متعلقہ فورمزپرسیکیورٹی کے لئے درخواستیں دیں ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کوسیکیورٹی فراہم کرنے کاحکم دے۔جس پر لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما راناثنااللہ کی سیکیورٹی تاحکم ثانی واپس نہ لینے کاحکم دیتے ہوئے آئی جی،چیف سیکرٹری اوردیگرفریقین کوآئندہ ہفتے کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔

 

مزیدخبریں