گھارو اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش کے باعث 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق گھارو اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کی بندش کے باعث پائپ لائن پھٹنے سے گھارو پمپنگ اسٹیشن اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو پانی کی فراہمی بند ہو گئی ہے،پانی کی بندش کے بعد گھارو اولڈ اورنیو پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہو گئی، بجلی بند ہونے سے کراچی کو کروڑوں گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے،پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈان کے باعث کراچی کے کئی علاقوں کوپانی کی قلت کا سامنا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024