لاہور:نجی کالج کے واش روم سے23 سالہ لڑکے کی لاش برآمد

Aug 10, 2018 | 11:14

ویب ڈیسک

لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع نجی کالج کے واش روم سے 23 سالہ لڑکے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر مردہ خانے منتقل کردیا۔نوجوان کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کالج کے واش روم کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ واش روم میں جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی شناخت شاہ زیب گیلانی کے نام سے ہوئی   اور وہ سبزہ زار کا رہائشی تھا۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کرکے کالج انتظامیہ سے پوچھ گچھ شروع کردی  ۔

مزیدخبریں