صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ایک زمیندار نے کام کرنے سے انکار پر 12 سالہ لڑکے پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے کلہاڑی کے وار سے پائوں کی انگلیاں کاٹ دیں۔شیخوپورہ کے تھانہ فیکٹری ایریا میں درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی شہباز نے الزام عائد کیا کہ اس کا 12 سالہ بیٹا نادر، رفاقت نامی زمیندار کے ڈیرے پر ملازم تھا، ایک دن کام کرنے سے انکار پر رفاقت نے اس کے پائوں پر کلہاڑی ماری جس سے اس کا انگوٹھا اور ایک انگلی کٹ گئی۔ والد کے مطابق ملزمان نے اس کے بیٹے کو 13 دن حویلی میں ہی رکھا۔پولیس نے طبی معائنے کے بعد مقدمہ درج کرکے 3 نامزد ملزمان الطاف، رفاقت اور اتفاق کو گرفتار کرلیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024