قصور کے نواحی گائوں میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق جبکہ ایک بہن شدید زخمی ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق قصور کے نواحی گائوں شیخ حماد میں واقع ایک پرانے خستہ حال مکان کی اچانک چھت گر گئی ،چھت کے ملبے تلے دب کر 3 بہن بھائی نسیم، طاہر اور ماریہ جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بہن شدید زخمی ہو گئی،بچوں کے والدین کمرے کے باہر سونے کی وجہ سے محفوظ رہے،زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38