یوم آزادی تحفظ پاکستان کے عزم کے ساتھ منائیں گے: طاہر محمود اشرفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)یوم آزادی تحفظ پاکستان کے عزم کے ساتھ منائیں گے ، پاکستان میں انصاف کی بالا دستی کیلئے جدوجہد کرنے والی قوتوں کو متحد ہونا ہو گا ، افواج پاکستان اور سلامتی کے اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے والے کمزور ہوں گے ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے بیت الامن میں پاکستان علماء کونسل کے مختلف اضلاع کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر قاضی مطیع اللہ سعیدی ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا انوار الحق مجاہد ، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا اسید الرحمن سعید ، مولانا قاری شمس الحق ، مولانا قاری عبد الحکیم اطہر بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کا انعام ہے اور پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہر قسم کے تعصبات سے بالا تر ہو کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔