کھالیں اکٹھی کرنے اور خریدنے والے مکمل ریکارڈ رکھیں: ضلعی انتظامیہ لاہور
لاہور(خبر نگار) ضلعی انتظامیہ لاہور نے کھالیں اکٹھی کرنے والوں اور کھالیں خریدنے والوںپر واضح کیا ہے کہ وہ اکٹھی کی گئی اور بیچی گئی کھالوں کا پورا ریکارڈ رکھیں۔ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تنظیموں، مدارس اور این جی اوز سے کھالیں خریدنے والے ضلعی انتظامیہ کا این او سی دیکھ کر کھالیں خریدیںاورکھالیں خریدنے والے اپنا ریکارڈ مکمل رکھیں۔ انہو ں نے کہا کہ تنظیمیں قربانی کی کھالوں کا پورا ریکارڈ رکھیںاورعید کے تینوںدن کھالیں اکٹھی کرنے اور اس سے حاصل ہونے والے پیسے کا ڈیٹا مرتب کر یںیہ ڈیٹا ضلعی انتظامیہ لاہور اور قانو ن نافذ کرنے والے اداروںکو جمع کروایا جائے۔ بغیر این او سی کھالیں اکٹھی کرنے پر سخت کاروائی ہو گی ۔