جاپان میں گرمی کی لہر جاری درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ گیا
ٹوکیو (اے پی پی) وسطی اور مغربی جاپان کے علاقوں میں گرمی کی لہر مسلسل جاری ہے اور حکّام نے اِن علاقوں میں لْو لگنے کی خطرات سے خبردار کیا ہے۔گِفْو پریفیکچر کے مِینو شہر میں درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیئس پر پہنچ گیا۔ اِسی پریفیکچر کے گیرو شہر میں درجہ حرارت 40.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔