بھارت : دن میں چار پانچ شرٹس تبدیل کرکے لڑکیوں کو متاثر کرنے والا نوجوان گرفتار
ریاض (اے پی پی) بھارت میں لڑکیوںکو متاثر کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔نئی دہلی میں نوجوان روزانہ 4،5 شرٹس تبدیل کر کے امیر گھرانوں کی لڑکیوں کو متاثر کرنے کو کوشش کرتا اور آخر ایک مالدار گھرانے کی لڑکی سے غلط بیانی کرکے شادی تک کرلی مگر آر کے پورم میں ایک بڑے پبلک سکول میں ایڈمیشن کرانے کے نام پردھوکہ دہی کے معاملے میں پولیس کے شکنجے میں آگیا۔