اٹلی کا انکار، بحری جہاز78 افریقی تارکین کو لے کر سپین پہنچ گیا
طرابلس (اے ایف پی) لیبیا کے قریب سمندر میں ڈوبنے سے بچائے گئے 87 تارکین کے جہاز کو اٹلی نے بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے کی اجازت نہ دی جس کے بعد اس نے سپین کا رخ کر لیا وہ وہاں بندرگاہ پر پناہ گزینوں کو اتارا۔ ہسپانوی این جی او پروکیٹو اوبر آرمز کی ملکیت ہے۔ اس تنظیم کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا تارکین افریقی، تعلق دارفر اور سوڈان سے ہے۔ یہ افراد ربڑ کی کشتی پر سوار ہو کریورپ جانا چاہتے تھے۔ ان میں 75 مرد اور 12 لڑکے شامل ہیں۔ تارکین نے سمندر میں 50 گھنٹے گزارے جس کے بعد انہیں ریسکیو کر لیا گیا۔