سعودی عرب: حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے میں ایک یمنی شہری جاں بحق‘ 11 زخمی
ریاض (سنہوا) سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان میں حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے میں ایک یمنی شہری جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ سعودی اتحاد کے ترجمان کے مطابق حملہ بدھ کو یمن سے کیا گیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب میںمقیم ایک یمنی شہری جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔ ترجمان نے کہا کہ سرحد پار سے حوثی باغیوں کے حملے عالمی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔