نائیجیر یا: بوکوحرام کا فوجی اڈے پر حملہ ، 17اہلکار مارے گئے
کانو (انٹرنیشنل ڈیسک+ نوائے وقت رپورٹ) افریقہ نائیجریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے جاری ہیں۔ جنگجوئوں نے گزشتہ روز ایک فوجی بیس کو نشانہ بنایا۔ 17 اہلکار ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔ ترجمان نے میڈیا کو بتایا شدت پسند اسلحہ لوٹ کر لے گئے۔ ذمہ داروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ یاد رہے افریقی ملک چاڈ، نائیجر، کیمرون میں بھی متعدد جنگجو تنظیمیں سرگرم ہیں۔ ان میں بوکو حرام، الشباب سرفہرست ہیں۔