ترکی کے بارڈر پر بلغارین فورسز کی کارروائی،10 کلو افیون برآمد
صوفیہ (سنہوا) بلغاریہ کی سرحدی سکیورٹی فورسز نے ترکی کی سرحد پر متعدد سمگلروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 10 کل گرام افیون برآمد کرکے انہیں تھانے منتقل کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے مزسیڈیز ٹرک کے سپیئر ٹائروں میں منشیات کی بڑی مقدار چھپائی گئی تھی۔ آفس آف نیشنل کسٹمز ایجنسی کے ترجمان نے کہا اس کی مالیت 3 لاکھ 68 ہزار امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے۔