عید کا تہوار اور مہنگائی
ذی الحج ہر مسلمان کے لئے ایک بابرکت مہینہ ہے۔ اس بابرکت مہینہ میں مسلمانوں کو حج کی سعادت نصیب ہوتی ہے اور اسی بابرکت مہینہ میں ہر صاحب استطاعت مسلمان حضرت ابراہیمؑ کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دیتے ہیں۔
بکرا عید یا عیدالاضحی کے قریب آتے ہی جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ جانوروں کو سجا کر منڈی میں لایا جاتا ہے اور ان کے مختلف نام رکھ دئیے جاتے ہیں اور ان کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر اشیاء مثلاً پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ یوں عید کی خوشیاں غریب مسلمانوں کی پہنچ سے باہر ہو جاتی ہیں جبکہ دیگر ممالک میں مختلف تہواروں پر ضروریات زندگی کی اشیاء سستی کر دی جاتی ہیں تاکہ ہر فرد کی رسائی ممکن ہو سکے اور وہ تہوار کو خوشی سے منا سکیں۔ لیکن افسوس پاکستان میں تو صورت حال کچھ الگ ہی نظر آتی ہے۔ مختلف تہواروں پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ حالانکہ عید الاضحیٰ کا تہوار حضرت ابراہیمؑ کی یادگار ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے کو تیار ہوئے پھر نہ جانے مسلمان اس جذبے اور سچے مقصد کو کیوں بھلا دیتے ہیں۔ ارم ستار