عوام نے ترقی وخوشحالی کو ووٹ دے کر ہمیں قرض دار بنا لیا ہے:افضل کھوکھر
رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی ایم این اے ملک افضل کھوکھر اور ایم پی اے مرزاجاویدنے کامیابی کے بعد یوسی بابلیانہ کا دورہ کیا اورہر مکتبہ فکر کے لوگوں سے مبارکبادیں وصول کیں،چیئرمین یوسی حاجی افضل خاں اور جنرل کونسلر شاہد ملک ان کے ہمراہ تھے،سابق ایم پی ایز سردار شریف ڈوگر اور سردار شوکت ڈوگر کے ڈیرہ پر جلسہ کا اہتمام کیا گیا جبکہ جنرل کونسلر شاہد محمود ملک کی طرف سے بھی شکریہ کی تقریب منعقد کی گئی،افضل کھوکھر نے کہا کہ بابلیانہ کے عوام نے ترقی اور خوشحالی کو ووٹ دیکر ہمیں اپنا قرض دار بنالیا ہے،بابلیانہ کے عوام کی خدمت مشن سمجھ کر کریں گے،مرزا جاوید نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا منشور عوام کی بے لوث خدمت ہے ،بابلیانہ سے بھاری لیڈ کیساتھ جیت نے ان کا دل جیت لیا ہے،سب سے پہلا ترقیاتی فنڈ بابلیانہ میں لگائیں گے،سابق ایم پی ایز سردار شریف ڈوگر اور سردار شوکت ڈوگر نے کہا کہ علاقہ میں ترقی اور خوشحالی کے مشن میں منتخب ممبران اسمبلی کے شانہ بشانہ ہوں گے ،اس بات پر فخر ہے کہ وہ افضل کھوکھر کے ساتھ ہیں۔