فیروز والہ: قربانی کے جانوروں کی منڈیاں سج گئیں ،ریٹ 30 فیصد مہنگے
فیروز والہ (نامہ نگار) سگیاں اور کوٹ عبدالمالک میں قربانی کے جانوروں کی منڈیاں سج گئیں مگر گاہک موجود نہیں تاہم جانوروں کے ریٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں تیس فیصد زائد ہیں بیوپاریوں کے مطابق دن بھر گائیوں کے انتظار میں رہتے ہیں گاہک ریٹ پوچھ کر چلتے بنتے ہیں بیلوں کی جوڑی دیکھ کر شہری خوش ہوتے ہیں نگران ریٹ سن کر خاموش ہو جاتے ہیں منڈیوں میں صفائی کا نظام بہتر نہ ہونے پر بیوپاریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔