جنرل ہسپتال کے شعبہ گائنی میں ٹرینی ڈاکٹرز کے لیے 3روزہ تر بیتی ورکشاپ کا آغاز
لاہور ( پ ر) پاکستان بھر سے گائنی میں ایم سی پی ایس اور ایف سی پی ایس پارٹ II کرنے والے طلباء کے لئے پی جی ایم آئی گائنی یونٹ II کے زیر اہتمام امتحانات کی تیاری کے سلسلہ میں لاہور جنرل ہسپتال میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہو گیا ۔جس میں65 کے قریب ٹرینی ڈاکٹرز شریک ہیں۔ ا س ورکشاپ کی آرگنائزر پروفیسر عالیہ بشیر، پرنسپل امیرالدین میڈیکل پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب ، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر عارف تجمل ، پروفیسر شمسہ ہمایوں سمیت ملک کے گائنی کے نامور پروفیسرز نے شرکت کی اور امراض نسواں کی پیچیدگیوں اور ان کے جدید طریقہ علاج پر روشنی ڈالی۔