مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا شیرازہ بکھر چکا ہے:آفتاب عالم
رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے صدر یوسی بھوبتیاں چودھری آفتاب عالم نے کہا کہ نئے پاکستان کا آغاز پنجاب حکومت کے قیام سے ہوگا،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا شیرازہ بکھر چکا ہے ،دونوں سیاسی جماعتیں اپنی آخری سانسیں گن رہی ہیں ،میثاق جمہوریت کے نام پر دوبارہ کوئی مذاق نہیں ہوگا ،انہوں نے کہا کہ نیب کے چیئرمین (ر)جسٹس جاوید اقبال کی جرأت مندانہ پالیسیاں لائق سلیوٹ ہیں۔