جماعت اسلامی پنجاب کی مجلس شوری کا اجلاس آج ہو گا
لاہور(خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود نے جماعت اسلامی پنجاب کی صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس 10اگست بروزجمعتہ المبارک کوصبح10بجے منصورہ آڈیٹوریم لاہور میں طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں انتخابات کے بعد کی صورتحال کاجائزہ اور آئندہ کالائحہ عمل طے کیا جائے گا۔