یوم آزادی پر متروکہ وقف املاک بورڈ آفس میں پرچم کشائی کی تقریب ہو گی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جشن آزادی کے سلسلہ میں 14اگست کومتروکہ وقف املاک بورڈ آفس میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہو گی سیکرٹری بورڈ طارق وزیر ،بورڈ افسران کے ہمراہ پرچم کشائی کرنے کے بعد جشن آزادی کا کیک کاٹیں گے اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لی دعا ہو گی ۔ تقریب میں ہندو ،سکھ ،عیسائی اور مسلمان و بین المذاہب سے وابستہ افراد کو مدعو کیا گیا ہے ۔جشن آزادی کی تقریبات کے موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ 9کورٹ سٹریٹ کی بلڈنگ کی برقی روشنیوں سے سجا دیا گیا۔