کمیونٹی کے مسائل حل کرنیوالے امیدواروں کو کامیب کرائینگے: لیڈی ڈاکٹرز
ملتان(وقائع نگا) ڈاکٹر ز کمیونٹی کے مسائل حل کرنے والا امیدوار ہی کامیاب ہوگا لیڈیز ڈاکٹرز کو سکیورٹی ، نائٹ ڈیوٹی، ھاسٹلز میں سہولیات کی عدم دستیابی ، ہائوس آفیسر ز کو شیڈول کے مطابق ڈیوٹی لینے جسے مسائل کا سامنا ہے ان خیالات کا اظہار نشتر ہسپتال میں مختلف وارڈز میں ڈیوٹی دینے والی لیڈی ڈاکٹرز نے الیکشن کے حوالے سے کیے گئے سروے میں کیا ڈاکٹر حفصہ تسلیم نے کہا کہ لیڈی ڈاکٹرز میں سے متعددکا تعلق ملتان سے باہر دور دراز علاقوں سے ہے جو ہاسٹلز میں قیام پذیر ہیں لیڈیز کیلئے مطلوبہ مقدارمیں ہوسٹل کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے وہ اس امیدوار اور پینل کو ووٹ دیں گی جو ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گاڈاکٹر عروج فاطمہ نے کہاکہ پی جی آرز کی سیٹوں میں اضافے اور لیڈی ڈاکٹر سمیت ڈاکٹر ز کمیونٹی کی سکیورٹی بہتر بنانے والے پینل کو ووٹ دونگی ڈاکٹر جویریہ مجید نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں نئے نشتر ہسپتال کی تعمیر کی اشد ضروت ہے نشتر ہسپتال میں اس وقت مریضوں کارش دیکھ کر صورتحال گھمبیر نظر آتی ہے منتخب ہونے والے پینل کو ڈاکٹرز کے مسائل کے ساتھ ساتھ مریضوں کے حقوق کیلئے کوشش کرنا ہوگی ڈاکٹر ماریہ اور ڈاکٹر مریم نے کہاکہ ہائوس آفیسر ز کے ڈیوٹی شیڈول طے ہونا ضروری ہوگئے ہیں ہائوس آفیسر ز سے مقررہ اوقات سے زیادہ ڈیوٹی نہیں لینی چاہیئے منتخب ہونے والے پینل کو اس مسئلے کے حل کے لیئے کوشش کرنا چاہئے ڈاکٹر بسمہ فرخ نے کہا کہ وائٹ کوٹ کا تقدس بحال کرنے کیلئے تما م گروپس کو کوشش کرنی ہوگی نشتر ہسپتال میں ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی دور کی جائے ڈاکٹر عالیہ ریاض نے کہاکہ لیڈیز ہاسٹلز میں سہولیات کا فقدان ہے ہاسٹل کے ٹی وی روم میں دس سے بارہ لیڈیز کو مجبوراًرہائش رکھنی پڑرہی ہے لیڈی ڈاکٹر ز کے لئے نئے ہاسٹلز تعمیر کرنے کی فوری ضروت ہے .پی ایم اے ملتان کے 15 اگست کو ہونے والے الیکشن میں کل ووٹرز کی تعداد 4809 کے لگ بھگ ہے دونوں گروپوں کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔