سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بربادی کے ذمہ دار ن لیگی ارکان اسمبلی ہیں: طارق گجر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سابق ایم پی اے و پی ٹی آئی پی پی 56 کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری طارق گجر نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ شہر کو کوڑستان بنانے والوں کا خود کو قصور وار نہ ماننا چور مچائے شور کے مترادف ہے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بربادی کے ذمہ دار ن لیگی ارکان اسمبلی ہیں دس سال اقتدار میں رہنے والے آج کس منہ سے کہہ رہے ہیں ہم شہر میں گندگی کے ڈھیروں کے ذمہ دار نہیں ایسے بے حس لوگوں کو اپنی ناکامی پر شرم کرنی چاہئے دس سال ویسٹ کمپنی کا پیسہ سمندری چوروں کی طرح لوٹا گیا مشینری کی مرمت ، پٹرول، ڈیزل کی مد ملنے والی رقم بھی ہڑپ کی جاتی رہی ملازمین گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لیتے رہے آج صورت حال یہ ہے کہ گندگی کے پہاڑ نما ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن سے عوام اذیت میں مبتلا ہیں ان کرپٹ اور نا اہل لوگوں کی وجہ سے معصوم بچے بیمار ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ویسٹ کمپنی کا چیئرمین کون رہا واسا کی بربادی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے پی ایچ اے میں ہونے والی لوٹ مار اور بربادی کے ذمہ دار کون ہیں پی ٹی آئی کی حکومت ایسے چھپے رستم بہت جلد عوام کے سامنے پیش کریگی ایسے عناصر اپنی کرپشن کا حساب دینے کیلئے تیاری کرلیں انہیں ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیب عوام کے پیسے کو ان چوروں کی تجوریوں سے باہر نکلوائے تاکہ اس پیسے کو شہر کے مسائل ختم کرنے پر خرچ کیا جاسکے۔