جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کا وعدہ جلد پورا کرینگے: پرویز الٰہی
ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے رانا محمد حفیظ سینئر نائب صدر مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب سے ملاقات میں کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا ہم نے وعدہ کیا تھا انشاء اللہ ہم ہی اس کو پورا کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے دور میں میں نے ملتان کے صحافیوں کے لئے صحافی کالونی کا اعلان کیا تھا۔ بطور سپیکر پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سے ملتان صحافی کالونی کے بقایا واجبات فوری ادا کرنے کا کہوں گا انشاء اللہ جنوبی پنجاب صوبہ بھی بنے گا اور صحافی کالونی کے تمام واجبات بھی ادا کر کے انہیں فوری رہائش کے پلاٹ دیئے جائیں گے۔