خوشحال پاکستان کی تعمیر میں بچوں کو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کرنا ہو گا: طارق نوناری
خانیوال (نامہ نگار) ہمیں اپنی دھرتی پاکستان کو ماں سمجھنا چاہیے جو ہمارے آزادی، سکون، خوراک اور خوشی کا باعث ہے ان خیالات کا اظہار سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک محمدطارق نوناری ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوںنے نظریہ پاکستان اور فرمودات قائد اور اقبال کی روشنی میں حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے فروغ کے حوالے سے بات کی انہوںنے کہاکہ ہمیں خوبصورت اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں بچوں کی پاکستانیت کے جذبے سے سرشار کرنا ہوگا ۔