زکریا یونیورسٹی کی ڈینز کمیٹی کا اجلاس آن لائن داخلوں بارے رجسٹرار کی بریفنگ
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں ڈینزکمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر آفس میں ہوا۔ جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کی۔ اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے مختلف شعبوں میں آن لائن داخلوں کے حوالے سے وائس چانسلر کو مکمل بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چھ ہزار درخواستیں آ چکی ہیں۔ رجسٹرارآفس میں 4 افراد پر مشتمل ایک پینل بنا دیا گیا ہے۔ جو آن لائن درخواستیں دینے والے طلباء و طالبات کی رہنمائی کر رہا ہے۔کسی بھی مشکل صورت حال میں رجسٹرار سے رابطہ کریں۔ اجلاس میں انتظامی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر طارق محمد انصاری، پروفیسر ڈاکٹر مقصود اختراور پروفیسر ڈاکٹر محمد شفقت اللہ نے شرکت کی۔