وہاڑی : انتظامیہ کی مبینہ عدم توجہی ٗ ڈ ی ایچ کیو ہسپتال میں لڑائی جھگڑے معمول بن گئے
وہاڑی(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لڑائی جھگڑے معمول بن گئے گزشتہ روز مقامی صحافی کے بیٹے کو مبینہ طور پر عملہ نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، واقعات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد کی مبینہ عدم توجہی اور عملہ پر گرفت نہ ہونے کی وجہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آئے روز لڑائی جھگڑے معمول بن گئے گزشتہ روز مقامی صحافی محمد امین کا بیٹا لیاقت علی اپنی ہمشیرہ سمیرا امین کے چیک اپ کے لیے ہسپتال گیا اور اپنی باری کے انتظار میں کھڑا تھا ڈیڑھ گھنٹہ لائن میں کھڑا رہنے کے بعد شبیر گجر نامی ملازم سے درخواست کی میرا والد صحافی ہے میرے موبائل سے اس سے بات کرلو جس پر اُس نے غصہ میں آکر مبینہ طورپر موبائل زمین پر مار کر توڑ ڈالا اور ساتھی آصف کو بلا لیا جس پر ڈاکٹر نے بھی انہیں حکم دیا اسے لڑکے کو اور مارو جس پر پھر ان لو گو ں نے زدوکوب کیا تو اسکی ہمشیرہ سمیرا امین نے شورواویلہ کیا اور ہسپتال میں موجود لوگ اور گو اہان آگئے جنہوں نے لیاقت علی کو ان کے چنگل سے آزاد کیا دوران لڑائی لیاقت علی کی جیب سے 7420روپے گرگئی جو مبینہ ملز مان نے اُٹھائی جس پر متا ثرہ صحافی نے محمد امین نے پو لیس تھانہ دانیوال کو کا روائی کے لیے درخواست دے دی جبکہ عوامی وسماجی اور شہری حلقوں نے ہسپتال میں آئے روز ہونے والے لڑائی جھگڑوں پر متعلقہ ایم ایس کو فی الفور معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔