پروفیسر ڈاکٹر ہما قدوسی نے قائمقام وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے فرائض انجام دیئے
ملتان (وقائع نگار) شعبہ گائنی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ہما قدوسی نے گزشتہ روز قائمقام وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے فرائض سرانجام دیئے اور دفتری امور نمٹائے۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کے بعد کسی خاتون عہدیدار نے پہلی بار اس سیٹ پر یہ فرائض سرانجام دیئے ہیں۔