یو ڈی ایف کے امیدواروں کا مختلف ہسپتالوں کا دورہ، ڈاکٹرز نے حمایت کر دی
ملتان (وقائع نگار) یو ڈی ایف کے وفد نے صدارتی امیدوار پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج کی سربراہی میں کارڈیالوجی ہسپتال ملتان میڈیکل و ڈینٹل کالج اور نشتر ہسپتال کے اپتھلمالوجی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔ ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج، پروفیسر ڈاکٹر ہاجرہ مسعود، ڈاکٹر رانا خاور، ڈاکٹر طارق وقار سمیت دیگر امیدواروں کا استقبال کیا اور یو ڈی ایف کی مکمل سپورٹ کا اعلان کیا۔