ناقص ٹریک‘ موٹر ٹرالی نیچے اتر گئی‘ ڈی ٹی او معمولی زخمی‘ ٹی آئی او محفوظ
ملتان (نمائندہ خصوصی) ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر ریلوے سسٹم کا معائنہ کرتے ہوئے حادثہ کا شکار ہو گئے موٹر ٹرالی الٹنے سے معجزانہ طور پر محفوظ رہے بتایا گیا ہے ڈی ٹی او طاہر مسعود مروت گزشتہ روز مخدوم پور پہوڑاں سے شورکوٹ تک ریلوے سسٹم کا معائنہ کرنے کے لئے موٹرٹرالی پر نکلے لیکن موٹر ٹرالی ناقص ٹریک کے باعث پٹڑی سے اتر گئی جس کی وجہ طاہر مسعود مروت اور ٹریفک انسپکٹر زاہد موٹر ٹرالی سے نیچے آگرے ڈی ٹی او کے گھٹنوں‘ پیروں اور ہاتھوں پر معمولی چوٹیں آئیں جبکہ ٹی آئی او زاہد محفوظ رہے بتایا گیا ہے حادثے کے بعد دونوں افسران معائنہ ادھورا چھوڑ کر واپس آگئے۔