عمران خان کو اپنے وعدے پورے کرنیکا پو را موقع دینا چاہتے ہیں‘ خورشید شاہ
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) پی پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ہم عمران خان کو پورا موقع دینا چاہتے ہیں کہ وہ حکومت بنائیں اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں۔ خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ انتخابات کے فوراً بعد بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے یہ ان کی سیاسی پختگی کا ثبوت ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کے باوجود اگر پی پی پی جمہوریت اور جمہوری نظام کو آگے بڑھانے میں تعاون کررہی ہے تو یہ پیپلز پارٹی کے جمہوریت پسند ہونے کی دلیل ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہم مثبت سوچ کے ساتھ پارلیمانی سیاست کریں گے۔