میپکو ملازمین کا بجٹ میں اعلان کردہ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ
ملتان (نامہ نگار خصوصی) میپکو کے ملازمین کو بجٹ 2018-19 ء میں تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ کا اضافہ نہیں مل سکا ہے ذرائع کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین 2017-18 ء کی تنخواہوں پر گزارہ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں عیدالاضحی سے قبل ملنے والی تنخواہ بھی گزشتہ مالی سال کے سیلری چارٹ کے تناسب سے ملے گی وفاقی حکومت نے 27 اپریل کو وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا تھا ملازمین نے اس صورتحال پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ سے قبل اضافہ شدہ تنخواہیں دی جائیں۔