گگومنڈی: ڈاکٹر نے غلط آپریشن کر کے مریضہ کی انتڑیاں کاٹ دیں
گگومنڈی(نامہ نگار) نواحی گائوں273۔ای بی کے رہائشی محنت کش محمدسلیم نے صحافیوں کو بتایاکہ ایک ماہ قبل میری بیوی شمائلہ بی بی کے پیٹ میں معمولی دردہواجسے لے کرسرکاری ہسپتال گگومنڈی گیاتووہاں تعینات ڈاکٹرنعیم طاہرنے کہاکہ میرے پرائیویٹ کلینک پرلے جائو بیوی کو وہاںلے کرگیاتوڈاکٹرنعیم نے اپنڈکس کاکہتے ہوئے میری بیوی کاآپریشن کردیا۔آپریشن کے بعد دردمیں مزیداضافہ ہوتاچلاگیاتوچندرزبعدڈاکٹرنعیم نے میری بیوی شمائلہ کاایک اورآپریشن کردیا۔22روزتک میری بیوی ڈاکٹرنعیم کے نجی ہسپتال میں داخل رہی اس دوران جب میری بیوی کاپیٹ پھولنے لگاتومیں نے کہاکہ آپ چھٹی دے دیں تو ڈاکٹر نے کہا کہ فیس اداکئے بغیر تم اسے نہیں لے جاسکتے۔23ویں روزمیں زبردستی اپنی بیوی کووہاں سے جنرل ہسپتال لاہورلے گیاجہاں ڈاکٹرزنے چیک اپ کے بعدبتایاکہ دوران آپریش مریضہ کی متعددانتڑیوں کوبھی کاٹ دیاگیاہے اب علاج ممکن نہیں ہے تم اسے واپس گھرلے جائو۔متاثرہ محمدسلیم نے کہاکہ اگرمجھے انصاف نہ ملاتومیں بیوی بچوں سمیت خودکشی کرنے پرمجبورہوجائوں گا۔محنت کش محمدسلیم نے چیف جسٹس ،سیکریٹری ہیلتھ،ڈی سی،سی ای اوہیلتھ وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔