گنے کا رس گردوں کے لئے فائدہ مندہے،ماہر طب
قصور(اے پی پی )گنے کا رس گردوں کے لئے فائدہ مندہے اس سے گردوں کی پتھری کے امراض کے علاج میں مددملتی ہے جبکہ گردوں کے افعال میں بہتری آتی ہے۔ان خیالات کا اظہار فاضل طب الجراحت معروف حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے کیا۔انہوں نے کہاکہ گنے کا رس جگرکو مضبوط کرتاہے اوریرقان کے علاج میں معاون ثابت ہوتاہے۔گنے کا رس کاربوہائیڈریٹس‘پروٹینز‘ آئرن‘ پوٹاشیم اور دیگرغذائی اجزاء سے بھرپور ہوتاہے جوکہ اسے اچھا انرجی ڈرنک بنانے کیلئے کافی ہے خصو صاً گرمیو ں میں ایک گلاس ٹھنڈا رس جسمانی توانائی کو فوری بحال کرتاہے۔