اکرم درانی پر حملے میں ملوث 2 ملزم بنوں سے گرفتار
پشاور (بیورو رپورٹ) جے یو آئی ف کے رہنما اکرم درانی پر حملے میںملوث دو ملزم بنوں سے گرفتار کر لئے گئے سپیشل پولیس یونٹ کے مطابق ملزمان میں صدیق اللہ اور قدر ایاز شامل ہے ملزم صدیق اللہ کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزمان نے مزید حملوں کی منصوبہ بندی کا بھی اعتراف کیا ہے اور پی کے 89 کے امیدوار شیرین مالک پر حملے میں بھی ملوث ہیں۔