محمود خان کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی درست فیصلہ ہے: نومنتخب ارکان اسمبلی
پشاور (نادر بونیری + دی نیشن رپورٹ) تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی ایز کا کہنا ہے کہ محمود خان کی بطور وزیراعلی خیبرپی کے نامزدگی درست فیصلہ ہے اور وہ خیبرپی کے میں پسماندہ علاقوں کا انفراسٹرکچر بہتر کریں گے۔ محمود جان، قربان علی ودیگر نے کہا وہ وفادار، ایماندار ہیں پارٹی چیئرمین کا فیصلہ درست ہے۔ انہوںنے بطور وزیر بھی پارٹی پالیسی کے مطابق ذمہ داریاں ادا کیں اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ محمود خان لوگوں کی توقعات پر پورا اتریں گے اور پشاور اور مالاکنڈ ڈویژن میں لوگوں کے بنیادی مسائل حل کریں گے۔ محمود خان نے مالاکنڈ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں کو تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے قائل کیا تھا۔