جشن آزادی نہ منانے کا اعلان کرنے والے قیام پاکستان کے مخالف ہیں: شیخ رشید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جمعرات کی شام اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ وہ14 اگست کو جشن آزادی نہیں منائیں گے وہ کچھ اور منا رہے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جو پاکستان بنانے کے مخالف تھے اور آج شہباز شریف نے بھی اس بات کی تائید کی ہے یہ وہی شریف خاندان ہے مجیب الرحمٰن جس کا ہیرو ہے اور ڈان لیکس کے یہ مین پیروکار ہیں اور ناموس رسالت پر حملہ آور ہیں اور انہوں نے ختم نبوت کے خلاف سازش کی، ساری قوم عمران خان کی قیادت میں 14 اگست کو تاریخی جشن آزادی منائے گی، لال حویلی کے باہر 13 اگست کی رات جشن آزادی کا تاریخی جشن ہوگا ۔