لاہور: مختلف علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے، 2 کاریں 6 موٹرسائیکل چوری
لاہور + رائے ونڈ (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) شہر میں ڈاکوئوں و چوروں نے شہریوں کولاکھوں روپے کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ ڈاکوئوں نے تھانہ ڈیفنس سی میںمدثرکے اہلخانہ سے2لاکھ 80ہزارکی نقدی، زیورات وقیمتی سامان، تھانہ مصطفی آ باد میںقیوم کے گھر سے 3لاکھ40ہزاروزیورات، تھانہ بادامی باغ میںناصرکے گھر سے 1لاکھ 70ہزاروپے وزیورات، تھانہ نواب ٹاؤن میںعرفان کے گھر سے 2لاکھ 40ہزار نقدی وزیورات، تھانہ نیو انارکلی میں ٰشریف کی فیملی سے 80ہزاروموبائل، تھانہ سول لائنز میں عطا سے 90ہزار نقدی وموبائل، تھانہ جوہر ٹائون میں بشیر سے 80ہزار روپے و زیورات، تھانہ شادمان میں رئیس سے 90ہزار روپے،موبائل، تھانہ گلبرگ میں ظفر سے 70ہزار روپے و موبائل، تھانہ سندر میں عمر سے 70ہزار روپے نقدی وموبائل لوٹ لیا۔ پرانی انارکلی اورنولکھا سے گاڑیاں جبکہ ہربنس پورہ، مناواں، غالب مارکیٹ، ہڈیارہ، شفیق آباد اور لاری اڈہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ رائے ونڈ سے نامہ نگار کے مطابق دن دیہاڑے بارونق چوک میں زمیندار سے 2لاکھ روپے لوٹ لئے گئے۔ زمیندار عبدالرحمان بنک سے رقم نکلوا کر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 3ڈاکوئوں نے قابو کرلیا اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔ شہر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات سے خوف وہراس پھیل گیا۔