اسلام آباد: ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی میں ملوث انوائرنمنٹ ونگ کے دونوں ملازمین برخاست
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کے معاملہ میں ملوث انوائرنمنٹ ونگ کے دونوں ملازمین کو ملازمت سے برخاست کر دیا ہے۔ ایف نائن پارک انتظامیہ کے مطابق واقعہ میں ملوث شیراز کیانی اور عمر شہزاد نامی ملازمین کو قانون کی سنگین خلاف ورزی پر ملازمت سے برطرف سے کیا گیا ہے۔ پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے گھنائونے فعل میں ملوث کسی بھی شخص کی ادارے میں جگہ نہیں۔