پارٹی قائدین کی کال پر دھاندلی کیخلاف بھرپور احتجاج کرینگے: رہنما ن لیگ
ملتان ( سپیشل رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے شیخ طارق رشید ، سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی ، سینئر پارٹی رہنما ملک انور علی نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پارٹی قائدین کی کال پر تاریخی احتجاج کریں گے لانگ مارچ کے لئے اسلام آباد جانا پڑا یا روزانہ سڑکوں پر آنا پڑا تو لیگی متوالے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے قوم لاڈلے کو لانے کی کھلم کھلا دھاندلی پر جاگ چکی ہے کیو ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگشت کالونی میں اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں یونین کونسلوں کے چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں، کونسلرز ، کارکنوں رسالت شیروانی، شیخ ندیم اکبر، قیصر گجر، رانا نعیم، محمد بخش بھٹی، چوہدری اسلم ہمایوں، واصف بٹ، اسلم ڈوگر، قسور بھٹی، زاہد خان، اعجاز فخر، اکبر انصاری، زاہد بشیر قریشی، رانا امجد، روبینہ شاہین، ملک رضوان علی، جلیل خان بابر، اختر عالم قریشی ودیگر مووجود تھے شیخ طارق رشید نے مزید کہا کہ لاڈلے کو وزیراعظم بنانے کے لئے پارٹی قائدمیاں نواز شریف ، مریم نواز ودیگر قائدین کے خلاف بے بنیاد جھوٹے کیسز بنائے گئے اور انہیں پابند سلاسل کیا گیا ہے نئے پاکستان کے نام پر تبدیلی کا نعرہ لگا کر چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے پرانے پاکستان کو بھی ٹھیک نہ کرپا ئیں گے کیونکہ عمران خان اور ان کی کابینہ میں اتنی اہلیت نہیں کہ وہ زیاد ہ دیر چل سکیں کیونکہ ان کے متوقع وزیر خزانہ نے ابھی سے آئی ایم ایف ، ورلڈ بنک سے جھولی پھیلانے کا عندیہ دے دیا ہے جو کل تک نعرہ لگاتے تھے کہ اب جھولی نہیں پھیلائیں گے ۔