مویشی منڈیوں میں پانی لائٹس‘ سایہ اور گانکو کٹس فراہم کرنے کی ہدایت
ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈی سی ملتان نے تمام مویشی منڈیوں میں پانی لائٹس سایہ دار جگہوں اور کانگو کٹس فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں جبکہ کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی نے تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں انہیں عیدالاضحی تک منڈیوں میں حاضر رہنے کا حکم دیا گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ منڈیوں میں آنے والے جانوروں پر کانگو سے بچاؤ والا سپرے بھی کیا جائے گا۔