ملتان میں بھی جشن آزادی کی تیاری جوش و خروش سے جاری بازاروں میں رش
ملتان (لیڈی رپورٹر) جشن آزادی کی تیاریاں ملک کے دیگر حصوں سمیت ملتان میں بھی جوش و خروش سے جاری ہیں بازاروں شاہراہوں گلی کوچوں میں قومی پرچموں جھنڈیوں بیجز سبز ہلالی پرچموں سے سچی ٹی شرٹس اور لڑکیوں کے لئے دھنک رنگ آنچل اور سبز و سفید رنگ کے قومی جھنڈے اور علامتی چاند تارے س سجے گاہکوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں بچے اپنے بڑوں کی انگلی تھامے کا پیاں اور کتابیں سجانے کے لئے قومی پرچم سے آراستہ سٹیکر خریدنے آئے جبکہ ٹوپیاں اور بیجز بھی بچوں کی توجہ کا مرکز رہے ماؤں نے بچوں کو دل کھول کر جشن آزادی کی شاپنگ کرائی رفیعہ فاطمہ نے نوائے وقت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی بچے بڑے تحریک آزادی کے ترانے گانے لگتے ہیں پوری قوم اس دن کی تیاری میں دل و جان سے شریک ہوتی ہے اس دن خریداری کرتے ہوئے مہنگائی کا کوئی گمان نہیں ہوتا بس ذوق و شوق سے خریداری کرتے ہیں اﷲ وطن عزیز کو صدا سلامت رکھے نغمہ نسرین کہکشاں اور عنبرین نے کہا جشن آزادی پوری قوم کے لئے بہار کے موسم کی مانند ہے ہم سب کو وطن کی حرمت کے لئے بروقت محنت کرنی چاہئے تاکہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا جا سکے۔