ڈاکٹر ہارون کی وضاحت
ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال کے شعبہ کارڈیالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ہارون اے کے بابر نے کہا ہے کہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کی موجودہ انتظامیہ باصلاحیت اور قابل افراد پر مشتمل ہے موجودہ انتظامیہ بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ چند روز قبل میرے انٹرویو میں غلط فہمی کی بنا پر ایسے جملے شامل ہو گئے جو میں نے نہیں کہے تھے۔ اس سے جن افراد کو پریشانی ہوئی میرا ہر گز یہ مقصد نہیں تھا۔