بااثر افراد نے ٹھیکہ پر لی 2 ایکڑ اراضی نام کرا لی
نارنگ منڈی(نامہ نگار) ٹھیکہ پر حاصل کی گئی دو ایکڑ اراضی دھوکہ دہی اورفراڈ سے اپنے نام منتقل کرلی ہے۔ پریس کلب کے باہر خواتین، بچے اور بوڑھے قیامت خیزگرمی اور تپتی دھوپ میں شدیداحتجاج اورسینہ کوبی کرتے رہے۔ متاثرہ پارٹی کے ضعیف العمر چوہدری مزن مقصود بسراء نے بتایاکہ 2015میں گھڑیال کلاں کے شکیل ،تنویراورامجد فاروق وغیرہ نے ٹھیکہ پر دوایکڑ زرعی رقبہ حاصل کیا بعدازاں کمپیوٹر سیکشن تحصیل مریدکے کے عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے کروڑوں روپے مالیتی اراضی دھوکہ دہی اور صریحاََ فراڈ سے اپنے نام منتقل کروالی جبکہ سول عدالت کے سٹے آرڈرکے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔ متاثرین خاندان نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔